جنوبی کوریا :صدر مارشل لا کی ناکامی پر مواخذے سے بچ گئے

جنوبی کوریا :صدر مارشل لا کی  ناکامی پر مواخذے سے بچ گئے

سیول (اے ایف پی)جنوبی کوریا کے صدر مارشل لا کی ناکامی پر مواخذے سے بچ گئے ،صدر کے مواخذے کیلئے 300 میں سے 200 ارکان پارلیمنٹ کی حمایت درکار تھی۔۔۔

 صدر یون سوک کی جماعت کے 100 سے زائد ارکان نے مواخذے پر ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا اور ووٹنگ سے قبل ہی پارلیمنٹ سے باہر چلے گئے ۔ یاد رہے جنوبی کوریا کے صدر نے چند روز قبل ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا تھا تاہم ان کا مارشل لا لگانے کا فیصلہ صرف چھ گھنٹے بعد ہی واپس لے لیا گیا تھا کیونکہ پارلیمنٹ نے اس کی توثیق نہیں کی تھی۔اب 11 دسمبر کو اس حوالے سے پھر ووٹنگ ہوگی۔دوسری جانب مارشل لا کے نفاذ پر صدر یون سک یول نے معافی مانگ لی تاہم مستعفی ہونے سے انکار کر دیا۔ جنوبی کوریا کے صدر یون نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ مارشل لا کے نفاذ پر معذرت خواہ ہوں، ایسی کوئی دوسری کوشش نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ مارشل لا کے فیصلے کی قانونی اور سیاسی ذمے داری سے بچنے کی کوشش نہیں کی جائے گی۔ادھر پارلیمنٹ میں صدر کی مواخذے کے دوران پارلیمنٹ کے باہر لاکھوں مظاہرین نے صدر سے استعفے کا مطالبہ کیا ۔منتظمین نے دعوی ٰ کیا کہ مظاہرے میں 10لاکھ افراد شریک ہوئے تاہم سرکاری حکام کا کہنا تھا کہ تقریباًایک لاکھ 49ہزار افراد احتجاجی مظاہرے میں موجود تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں