یونیسیف :پاکستان کیلئے 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر امداد کی اپیل

یونیسیف :پاکستان کیلئے 14  کروڑ 10 لاکھ ڈالر امداد کی اپیل

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کے عالمی امدادی فنڈ برائے اطفال نے افغان مہاجرین سمیت پاکستان میں کمزور آبادیوں کی زندگی کو تحفظ دینے کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے لیے 14 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کی اپیل کی ہے ۔

میڈیارپورٹ کے مطابق یونیسیف کی اعلان کردہ امداد میں 4 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی رقم غذائی ایمرجنسی کے لیے شامل ہے ، انسانی امداد کے لیے 5 کروڑ 98 لاکھ ڈالر، پناہ گزینوں اور میزبان کمیونٹی کی مدد کیلئے 3 کروڑ 45 لاکھ ڈالر، اور قدرتی آفات کے خطرات میں کمی اور ان کا مقابلہ کرنے کیلئے 50 لاکھ ڈالر شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا ہے جن میں سے 49 فیصد بچے ہیں جنہیں بنیادی سہولیات تک رسائی کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں