کمبوڈیا :جنگل کی غیر قانونی کٹائی کی تحقیقات پر صحافی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
پنہوم پنہ(اے ایف پی)کمبوڈیا میں جنگل کی غیر قانونی کٹائی کی تحقیقات کرنے والے صحافی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔
پولیس سربراہ ہوتھ سوتھی نے میڈیا کو بتایا کہ سیم صوبے کے ایک جنگل میں 63 سالہ صحافی چھونگ چھیونگ کو پیٹ میں گولی مار ی گئی ۔ وہ ایک کمیونٹی جنگل میں غیر قانونی کٹائی کی تحقیقات کرنے گئے تھے ۔پولیس چیف نے کہا کہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے صحافی کو ذاتی تنازع پر گولی مارنے کا اعتراف کیا ہے ۔