18 سال کی عمر میں شامی جیل میں جانیوالا لڑکا 57 سال کی عمر میں رہا

18 سال کی عمر میں شامی جیل میں  جانیوالا لڑکا 57 سال کی عمر میں رہا

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)18 سال کی عمر میں شامی جیل میں جانے والا لڑکا 57 سال کی عمر میں رہا ہو گیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق شمالی لبنان میں رہنے والے معمر علی نے اپنے بڑے بھائی علی حسن کو 39 سال تک مختلف جیلوں میں تلاش کیا لیکن اب انہیں اچھی خبر ملی ہے۔ رپورٹ کے مطابق علی حسن کو 1986 میں شامی فوجیوں نے شمالی لبنان میں ایک چیک پوائنٹ سے گرفتار کیا تھا، ان کی عمر اس وقت 18 سال تھی، وہ یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔ جمعرات کی رات معمر علی کے فون پر مسلسل پیغامات آنا شروع ہوئے، رشتہ داروں نے انہیں ایک تصویر بھیجی جس میں ایک بوڑھا شخص شامی شہر حماہ کی مرکزی جیل کے سامنے کھڑا تھا۔معمر علی کا کہنا ہے کہ 39 سال بعد اچانک بھائی کی تصویر دیکھنے کا احساس ناقابل بیان تھا۔یاد رہے علی حسن ان قیدیوں میں شامل ہیں جنہیں حالیہ دنوں میں ایچ ٹی ایس نے شامی حکومت کی جیلوں سے رہا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں