شام :صدارتی محل سے شہریوں نے کیا کچھ لوٹا
دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں بشار الاسد کے 24 سالہ اقتدار کا سورج غروب ہونے کے بعد شامی عوام نے جشن منایا ساتھ ہی صدارتی محل پر دھاوا بول کر قیمتی اشیا بھی لوٹ لیں۔
لوگوں نے جشن منانے کے بعد بشار الاسد کے اقتدار میں ہونے والی زیادتیوں کا غصہ توڑ پھوڑ اور صدارتی محل میں لوٹ مار کر کے نکالا۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے صدارتی محل میں داخل ہو کر وہاں سیلفییز اور ویڈیوز بھی بنائیں جبکہ کئی لوگ وہاں قیمتی اشیا جن میں ملبوسات، فرنیچر، ہینڈ بیگز، فانوس ودیگر سامان لوٹ کر لے جاتے دکھائی دئیے ۔عوام کے ساتھ باغی فورس بھی محل میں داخل ہوگئی ،رپورٹ کے مطابق لوگوں نے عمارت میں توڑ پھوڑ کی اور اسد خاندان کی تصویروں کو بھی نقصان پہنچایاجبکہ کچھ مقامات کو نذر آتش بھی کیا گیا۔