بشار الاسد کی اہلیہ کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی

بشار الاسد کی اہلیہ کے برطانیہ  میں داخلے پر پابندی

لندن(اے ایف پی )برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ معزول شامی صدر بشار الاسد کی بیوی برطانوی شہری ہیں تاہم انہیں برطانیہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 اسما الاسد 1975 میں لندن میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے وہیں اپنی تعلیم مکمل کی۔ہاؤس آف کامنز میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا اسما الاسدیہاں آنے کی کوشش کر سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ان کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں