چین کاجارحانہ رویہ علاقائی امن کو چیلنج کررہا :امریکی وزیر دفاع
ٹوکیو (اے ایف پی)امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ چین کاجارحانہ رویہ علاقائی امن کو چیلنج کررہا ۔
انہوں نے ٹوکیو میں جاپانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اب ہم اس خطے اور دنیا بھر میں امن و استحکام کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں واضح نظر رکھتے ہیں، مشرقی و جنوبی بحیرہ جنوبی چین اور خطے کے دیگر علاقوں میں چین کی طرف سے زبردستی کے رویے پر بھی نظر ہے ۔