امریکاکیساتھ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا:چینی صدر
بیجنگ(اے ایف پی)چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کے نتیجے میں کوئی فاتح نہیں ہوگا۔
انہوں نے بیجنگ میں مالیاتی اداروں کے کئی سربراہوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکی حکومت کے ساتھ بات چیت برقرار رکھنے ، تعاون کو وسعت دینے ، اختلافات کم کرنے اور مستحکم تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا سست گھریلو کھپت، بے روزگاری اور املاک کے شعبے میں طویل بحران کے باوجود بیجنگ اس سال تقریباً پانچ فیصد سالانہ ترقی کا ہدف بنا رہا ہے ۔