برطانوی وزیراعظم کا ابو ظہبی میں شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ

برطانوی وزیراعظم کا ابو ظہبی  میں شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ

ابو ظہبی (اے پی پی)برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے امارات کے سرکاری دورے کے دوران ابوظہبی میں شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا۔

اس موقع پر برطانیہ میں اماراتی سفیر منصور الفلاسی اور برطانوی سفیر ایڈورڈ ہوبارٹ سٹارمر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ برطانوی وزیر اعظم کو مسجد کے ڈیزائن کے بارے میں بتایا گیا جو صدیوں پرانے اسلامی فن تعمیر کی عکاسی کرتا ہے ۔  اس موقع پر کیئر سٹارمرنے کہا کہ شیخ زاید گرینڈ مسجد مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان مشترکہ انسانی اقدار کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے ۔قبل ازیں برطانوی وزیر اعظم نے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں