قاہرہ میں 6 منزلہ عمارت گر گئی ،8افراد ہلاک
قاہرہ(اے ایف پی) مصر کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ وسطی قاہرہ میں ایک چھ منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے آٹھ افراد ہلاک ۔۔۔
تین زخمی ہو گئے ۔ وزارت صحت کے ترجمان حسام عبدالغفار نے ایک بیان میں کہا کہ امدادی کارکن ملبہ اٹھانے میں مصروف ہیں ،ہلاک اور زخمی افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔