رواں سال 104صحافی قتل نصف سے زائد کا تعلق غزہ سے تھا:آئی ایف جے
برسلز(اے ایف پی)رواں سال دنیا بھر میں 104 صحافیوں کو قتل کیا گیا جن میں سے نصف سے زائد کا تعلق غزہ سے تھا جبکہ 520 صحافیوں کو قید و بند کا سامنا کرنا پڑا۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کے جنرل سیکرٹری انتھونی بلنگر نے کہا ہے کہ 2024 میں صحافیوں کی اموات 2023 میں ہونے والی 129 اموات سے کم رہی ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 55 فلسطینی میڈیا ورکرز شہید ہوئے ۔فیڈریشن کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 138 فلسطینی صحافی شہید ہو چکے ۔رپورٹ کے مطابق صحافیوں کیلئے دوسرا سب سے خطرناک خطہ ایشیا رہا، جہاں 20 صحافی قتل کیے گئے جن میں سے 6 پاکستان ، 5 بنگلہ دیش اور 3 بھارت میں مارے گئے ۔ یوکرین کی جنگ میں 4 صحافی ہلاک ہوئے ۔