کرغزستان :مذہبی بنیاد پر سیاسی جماعتوں کے قیام ، گھر گھر تبلیغ پر پابندی کا فیصلہ
بشکیک(اے ایف پی)کرغزستان میں مذہبی بنیاد پر سیاسی جماعتوں کے قیام اور گھر گھر تبلیغی سرگرمیوں پر پابندی کا فیصلہ ، قانون سازوں نے مذہب پر سخت کنٹرول کیلئے حکومت کی نئی تجاویز کی حمایت کی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام اسلام پسند وں کے خلاف وسیع کریک ڈاؤن کے طور پر مذہب اور مذہبی انجمنوں کی آزادی کے قانون میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔ ان ترامیم میں مذہبی بنیاد پر سیاسی جماعتوں کے قیام اور گھر گھر تبلیغی سرگرمیوں پر پابندی لگانا شامل ہے ۔