یوکرین پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک،20زخمی

یوکرین پر روسی حملوں میں  3 افراد ہلاک،20زخمی

کیف (اے ایف پی)یوکرین پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک،20سے زائد زخمی ہو گئے ، مشرقی ڈونیٹسک کے علاقے میں گزشتہ روز روسی بمباری کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ،کم از کم چھ زخمی ہوئے ۔۔۔

علاقائی گورنر وادیم فلاشکن نے کہا کہ روسیوں نے چند گھنٹوں میں ڈونیٹسک کی بستیوں پر نو بار فائرنگ کی۔ انہوں نے کہاکہ انچاس بچوں سمیت تین سو اٹھاون افراد کو فرنٹ لائن سے نکال لیا گیا ۔ادھر جنوبی کھیرسن کے علاقے میں روسی گولہ باری سے ایک شخص ہلاک اور 14زخمی ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں