سری لنکن صدر پہلے غیر ملکی دورے پر اتوار کو بھارت پہنچیں گے
کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے اپنے پہلے تین روزہ غیر ملکی دورے پر اتوار کو بھارت پہنچیں گے ، وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن رہنما عموماً اپنا پہلا دورہ بھارت کا کرتے ہیں۔یاد رہے بائیں بازو کے ڈسانائیکے ستمبر میں بدعنوانی سے لڑنے کے وعدے پر برسراقتدار آئے ،انہوں نے گزشتہ ماہ قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں اپنی پارٹی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے ۔