ماحولیاتی آلودگی:مریم نواز کا چین کیساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنیکا اعلان

ماحولیاتی آلودگی:مریم نواز کا چین کیساتھ  مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنیکا اعلان

بیجنگ (دنیانیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ماحولیاتی آلودگی کیخلاف چین کیساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شنگھائی میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات سے متعلق خصوصی اجلاس کے دوران اس حوالے سے تجویز پیش کردی۔۔۔

 جبکہ بیجنگ پنجاب ورکنگ گروپ کے ذریعے نالج شیئرنگ،پالیسی سازی، کیپسٹی بلڈنگ، ڈیٹا شیئرنگ اورٹیکنالوجی ٹرانسفر پر کام کیاجائے گا،بیجنگ  پنجاب ورکنگ گروپ میں اشتراک کار سے کاربن کے اخراج میں کمی کے اقدامات کے لئے گرین اربن پلاننگ، گرین انرجی، ای ٹرانسپورٹ کو ممکن بنایا جائے گا۔مریم نوازشریف نے شنگھائی میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات سے متعلق خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ 32سال بعد چین کا دورہ کیا تو ایک نیا چین دیکھنے کو ملاجسے لوگ دور حاضر کا معجزہ کہتے ہیں ،چین کی ترقی پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کیلئے مشعل راہ ہے ،چین ایک جیتا جاگتا معاشی معجزہ ہے ،ہر شعبے میں چین کی ترقی معجزاتی ہے ۔چین نے ماحولیاتی اور فضائی آلودگی پرمکمل کنٹرول کر کے دنیا کو دنگ کر دیا ہے ،چین کے وزیر ماحولیات نے چین کے انوائرمنٹ کوبہتر اورزندگی کو سانس لینے کے قابل بنایا،چین کے موثر اور دیر پا اقدامات ماحولیات کی بہتری کی کمٹمنٹ کو ظاہر کرتے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ پنجاب کو معاشی طورپر مستحکم اور ایک عوامی فلاحی صوبہ بنانا چاہتی ہوں،ایسا پنجاب چاہتی ہوں جہاں لوگ محسوس کریں کہ حکومت ان کا ماں کی طرح احساس رکھتی ہے ،پنجاب کو ماحولیاتی اعتبار سے مضبوط اور توانا بنانے کے لئے پرعزم ہیں ،سموگ راتوں رات ختم نہیں ہوسکتی، شارٹ، میڈیم اورلانگ ٹرم پلاننگ کی جارہی ہے ،پنجاب کے لوگو ں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدام کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔مریم نواز شریف نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے ہمیں چین کے مشاہدات اور تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے ،مجھے توقع ہے کہ اس میٹنگ سے حوصلہ افزا نتائج کی خواہاں ہوں ،مشترکہ ورکنگ گروپ کے ذریعے ہم ایک دوسرے کے ساتھ آئیڈیاز، ٹیکنالوجی او رتجربات شیئر کرسکتے ہیں ،ہم پنجاب کو بتدریج کلین انرجی، گرین انرجی اورسولر پراجیکٹ پر منتقل کررہے ہیں ۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ چین کے چوتھے روز شنگھائی میں انتہائی مصروف دن گزارا ،انہوں نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول اور چائینزاکیڈمی آف سائنسز کا دورہ کیا۔ مریم نواز سے ضلع جیاڈنگ کی ڈائریکٹر بیورو آف ایجوکیشن گوان وینجی اور شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول اور چائینزاکیڈمی آف سائنسز کے صدر زیا ہانگ می نے ملاقات کی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں