ایف بی آئی ڈائریکٹر ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل مستعفی

ایف بی آئی ڈائریکٹر ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل مستعفی

واشنگٹن(اے ایف پی ،دنیا نیوز) امریکی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کرسٹوفر رے نے ایف بی آئی کے اندرونی اجلاس میں اپنے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹوفر نے ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات چھپانے کے کیس پر وفاقی تحقیقات میں مدد کی تھی۔خیال رہے ٹرمپ نے کاش پٹیل کو ایف بی آئی کا سربراہ نامزد کیا ہے ،نامزدگی کے بعد کاش پٹیل نے ایف بی آئی کے اختیارات کو محدود کرنے کا عندیہ دیا تھا۔دوسری جانب ٹرمپ نے سابق نیوز اینکر کیری لیک کو وائس آف امریکا ریڈیو سٹیشن کی نئی ڈائریکٹر مقرر کر دیا ۔ٹرمپ نے کہا کہ کیری لیک کو وائس آف امریکا کے ذمہ دار ادارے کا اگلا سربراہ مقرر کیا جائے گا تاکہ آزادی اور لبرل ازم کی امریکی اقدار کو دنیا بھر میں منصفانہ اور درست طریقے سے نشر کیا جائے ،جعلی نیوز پھیلائے جانے کا سد باب کیا جائے ۔دوسری جانب ٹائم میگزین نے ٹرمپ کو دوسری بار سال2024 کا بہترین شخص قرار دیدیا ۔واضح رہے ٹرمپ کو 2016 میں بھی پرسن آف دی ائیر قرار دیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں