بائیڈن نے 1500مجرموں کی سزا میں کمی ،39 کو معاف کر دیا

بائیڈن نے 1500مجرموں کی  سزا میں کمی ،39 کو معاف کر دیا

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے 1500 مجرموں کی سزاؤں میں کمی،39 کو معاف کر دیا ہے ، وائٹ ہاؤس نے اس اقدام کو امریکی تاریخ میں ایک روزہ معافی کا سب سے بڑا عمل قرار دیا ہے ۔

بائیڈن نے کہا امریکا امکان اور دوسرے مواقع کے وعدے پر بنایا گیا تھا۔صدر کے طور پر مجھے ان لوگوں پر رحم کرنے کا عظیم اعزاز حاصل ہے جنہوں نے جرم پر پچھتاوے کا اظہار کیا ہے ۔ یاد رہے بائیڈن کو رواں ماہ اپنے بیٹے ہنٹر کیلئے سرکاری معافی کا حکم جاری کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑاتھا ،ہنٹر بائیڈن کو عدالت نے مجرم قرار دیا گیا تھا ، اسے اسلحہ اور ٹیکس کے الزامات پر سزا سنائی جانی تھی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں