ٹرمپ کی چینی صدرکو حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت
واشنگٹن (اے پی پی)امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو آئندہ ماہ اپنی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔
سی بی ایس نیوز کے مطابق ٹرمپ نے انتخابات کے فوراً بعد نومبر کے اوائل میں صدر شی جن پنگ کو جنوری 2025 میں اپنی حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی تھی ، یہ واضح نہیں ہے کہ چینی صدر نے دعوت قبول کی ہے یا نہیں ۔