کویت میں شب معراج پر 30 جنوری سے یکم فروری تک3 چھٹیاں

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)کویت میں کابینہ نے شبِ معراج کے موقع پر 27 جنوری بروز پیر کی عام تعطیل کو 30 جنوری بروز جمعرات دینے کی منظوری دیدی۔
کویتی کابینہ نے یہ فیصلہ اس لئے کیا تاکہ جمعہ اور ہفتہ کی ویک اینڈ چھٹیاں ملاکر شہریوں کو تین دن کی تعطیلات مل جائیں۔اس طرح کویت میں شہریوں کو جمعرات 30 جنوری سے ہفتہ یکم فروری تک کی تین چھٹیاں مل گئیں۔