شدید سردی میں ٹرمپ کی حلف برداری کی تیاریاں

واشنگٹن (اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20جنوری کو حلف اٹھائیں گے ،ان کی تقریب حلف بر داری کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں ۔۔۔
تقریب حلف بر داری کے موقع پر واشنگٹن میں 8 ہزار فوجی اور 20 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے ، ایونٹ کی فضائی نگرانی بھی ہوگی، کیپٹل ہل اور وائٹ ہاؤس کے اطراف میں 2 کلومیٹر تک راستوں کو بند کیا جائے گا۔ شدید سردی کے باعث امریکی صدر کی تقریب حلف برداری ان ڈور ہونے کا امکان ہے ،حلف برداری کی تقریب کیپیٹل روٹنڈا میں منعقد کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے ،حلف برداری پر پریڈ اور جشن کے مقام کا بھی تعین کیا جا رہا ہے ۔ آخری بار 1985 میں صدر رونالڈ ریگن کی تقریب حلف برداری ان ڈور منعقد ہوئی تھی۔