نائیجیریا :ایندھن کا ٹینکر پھٹنے سے 70 افراد ہلاک

 نائیجیریا :ایندھن کا ٹینکر  پھٹنے سے 70 افراد ہلاک

لاگوس(اے ایف پی)وسطی نائیجیریا میں ہفتے کے روز ایک ایندھن کا ٹینکر الٹنے کے بعد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تیل جمع کرنے کیلئے اکٹھے ہونے والے 70 افراد ہلاک ہو گئے ۔

فیڈرل روڈ سیفٹی کور کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ60ہزار لٹر پٹرول لے جانے والے ٹرک کو ہفتے کی صبح 10 بجے کے قریب حادثہ پیش آیا۔واضح رہے اکتوبر2024 میں نائیجیریا کی ریاست جیگاوا میں اسی طرح کے ایک واقعے میں 170 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں