جنوبی کوریا :مواخذہ کے بعد معطل صدر کی نظر بندی میں توسیع

سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا کی عدالت نے مواخذہ کے بعد معطل صدر یون سک یول کی نظر بندی میں 20 دن کی توسیع کی اجازت دیدی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیش کار ان سے ناکام مارشللا لگانے کی تحقیقات کر رہے ۔
ادھر یون سک کے دسیوں ہزار حامیوں نے ہفتے کے روز عدالت کے باہر ریلی نکالی،پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی۔یاد رہے صدر کا 3 دسمبر کو مارشل لا کا اعلان صرف چھ گھنٹے تک جاری رہا جسے قانون سازوں نے مسترد کر دیا تھا ۔تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ عدالت کے لیے یون کو رہا کرنے کا امکان نہیں تھا۔