غزہ: 3یرغمالی خواتین کے بدلے 90فلسطینی رہا

غزہ (اے ایف پی)اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت پیر کی صبح 3یرغمالی خواتین کے بدلے 90فلسطینی خواتین اور کم عمر لڑکو ں کو رہا کر دیا ۔
رہائی پانے والوں میں 69 خواتین اور 21 کم عمر لڑکے شامل ہیں جن کا تعلق مغربی کنارے اور بیت المقدس سے ہے ۔ قیدیوں کو لے کر آنے والی دو بسیں جیسے ہی مغربی کنارے پر پہنچیں تو فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد نے بسوں کو گھیر لیا اور رہائی پانے والوں کو خوش آمدید کہا۔ یاد رہے اتوار کو حماس نے 3یرغمالی خواتین کو رہا کیا تھا۔ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے نتیجے میں1900 فلسطینی قیدیوں اور 33 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی متوقع ہے ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پیر کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے کا مکمل یا جزوی الحاق بین الاقوامی قانون کی سنگین ترین خلاف ورزی ہو گا۔