توہین رسالت کے جرم میں ایرانی پاپ گلوکار کو سزائے موت

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی ایک عدالت نے معروف پاپ گلوکار امیر حسین مقصودلو المعروف تاتالو کو توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم کورٹ نے پراسیکیوٹر کے اعتراض کو قبول کرتے ہوئے امیر حسین مقصودلو کے کیس کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا۔اس سے قبل توہین مذہب سمیت دیگر جرائم پر انہیں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سزا کا فیصلہ حتمی نہیں ، اپیل کی جا سکتی ہے ۔