شام:کار بم دھماکا، 14 خواتین سمیت 20 افراد جاں بحق

شام:کار بم دھماکا، 14 خواتین سمیت 20 افراد جاں بحق

دمشق(اے ایف پی) شامی شہر منبج میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 14 خواتین سمیت 20 افراد جاں بحق،15زخمی ہو گئے ۔کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔

رپورٹ  کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 14 خواتین اور 1 مرد شامل ہے جبکہ زخمی ہونی والی تمام خواتین ہیں۔ محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ تمام افراد زرعی کارکن تھے ،حملے کی ذمہ داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی۔ قبل ازیں ہفتے کو منبج کے مرکز میں کار بم حملے میں4شہری شہید اور بچوں سمیت9 افراد زخمی ہو گئے تھے ۔دوسری جانب ترکیہ کے ایوان صدر کے مطابق شامی صدر احمد الشرع آج منگل کو انقرہ کا دورہ کریں گے ۔ ترک صدر رجب طیب اردوان اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ دمشق کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کریں گے ۔ یاد رہے اتوار کے روز احمد الشرع نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ شام میں عبوری مرحلے کی صدارت سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں