دنیا کا سٹیج چین کے حوالے کرنے پر امریکا زندگی بھر افسوس کرتا رہے گا، سابق برطانوی وزیر اعظم

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے سابق وزیر اعظم جان میجر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ دنیا کا سٹیج چین کے حوالے کرنے پر امریکا زندگی بھر افسوس کرتا رہے گا۔ ٹرمپ کا امریکا تنہائی میں جا رہا ہے ۔۔۔
جس سے عالمی سٹیج پر چین ایک ممکنہ متبادل کے طور پر ابھرے گا ، اس سے دنیا بھر میں جمہوریت کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔ جان میجر نے کہا امریکا پہلی بار اپنے اتحادیوں کو چھوڑ رہا ۔ امریکا کی انفرادی سوچ 18 سال میں خطرناک حد تک بڑھ چکی ۔ان کا کہنا تھا کہ یوکرین سے مشاورت کئے بغیر ٹرمپ انتظامیہ روس کو رعایت دے رہی ، چین اور روس مزید اثر و رسوخ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ،دنیا بھر میں جمہوریت کو چین کے ممکنہ متبادل سے خطرہ ہے ۔