چین:منشیات کے مجرم 4کینیڈین کو پھانسی،کینیڈاکی مذمت

چین:منشیات کے مجرم 4کینیڈین  کو پھانسی،کینیڈاکی مذمت

بیجنگ(اے ایف پی)چین نے کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں منشیات کے مجرم چار کینیڈین کو پھانسی دی ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین میں قانون کی حکمرانی ہے ،منشیات کے جرائم کا مقابلہ کرنا تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔دوسری جانب کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے کہا کہ اپنے شہریوں کی پھانسیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے نرمی کی درخواست کی تھی جسے بیجنگ نے مسترد کر دیا ۔تمام متاثرہ افراد دہری شہریت رکھتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں مزید تفصیلات ظاہر نہیں کر سکتی کیونکہ چاروں کینیڈین شہریوں کے اہلخانہ نے رازداری کی درخواست کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں