جارجیا :انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج، وزیراعظم کی اپوزیشن کو گرفتاریوں کی دھمکی
تبلیسی (اے ایف پی)جارجیا میں انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج جاری ہے ، وزیراعظم ایرکلی نے اپوزیشن کو گرفتاریوں کی دھمکی دیدی ۔ قبل ازیں پولیس نے صدارتی محل میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے۔۔۔
اپوزیشن مظاہرین پر آنسو گیس اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا۔واضح رہے ہفتے کو ہونیوالے مقامی انتخابات میں حکمران پارٹی جارجین ڈریم نے کامیابی حاصل کی، اپوزیشن نے انتخابات کو غیر منصفانہ قرار دیدیا ۔ مظاہرین نے آزادی چوک میں جمع ہو کر جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کیا۔