بٹ کوا ئن کی قیمت بلند ترین سطح پر ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر سے تجاوز

بٹ کوا ئن کی قیمت بلند ترین سطح پر  ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر سے تجاوز

ماسکو(دنیا مانیٹرنگ) ڈیجیٹل کرنسی بٹ کو ائن کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی، جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے ۔ اتوار کی صبح کرپٹو کرنسی ایکسچینج پر بٹ کو ا ئن 1لاکھ25ہزار245ڈالر میں ٹریڈ ہوا۔۔۔

 اس سے قبل 14 جولائی کو یہ 1لاکھ22ہزار445ڈالر پر پہنچا تھا۔ ماہرین کے مطابق بٹ کوائن ایک ڈی سنٹرلائزڈ کرپٹو کرنسی ہے جس کی مجموعی مقدار محدود ہے اور زیادہ تر یونٹس پہلے ہی مائن ہو چکے ہیں۔ 2009 میں متعارف ہونے والا بٹ کوائن ابتدائی طور پر صفر اعشاریہ9 ڈالر میں دستیاب تھا، جس کی قیمت میں وقت کے ساتھ غیر معمولی اتار چڑھاؤ آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں