بھارت :کھانسی کا شربت پینے سے 11 بچے ہلاک،دوا پر پابندی
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت میں کھانسی کا شربت پینے سے 11 بچے ہلاک ہو گئے جس کے بعد دوا پر پابندی لگادی گئی ،حکام نے کم ازکم تین ریاستوں میں کھانسی کی دوا پر پابندی عائد کردی۔۔۔
مدھیہ پردیش اور راجستھان میں اگست کے آخر سے اب تک 11 بچوں کی موت کا تعلق اس دوا سے جوڑا گیا ہے ۔ وزارت صحت کے مطابق دوا میں صنعتی کیمیکل ڈائی ایتھیلین گلائکول پایا گیا، جو زہریلا ہے اور معمولی مقدار میں بھی جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے ۔دوا میں شامل کیمیکل نے گردوں کو نقصان پہنچایا ۔واضح رہے کھانسی کی دوا "کولڈرف " جنوبی ریاست تامل ناڑو میں تیار کی گئی تھی۔ مدھیہ پردیش میں اس دوا اور کمپنی کی دیگر مصنوعات کی فروخت پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے ۔