ایران کا ریال سے چار صفر ہٹانے کا بل پارلیمنٹ سے منظور
تہران(اے ایف پی)ایران کی پارلیمنٹ نے ملک کی کرنسی ریال سے چار صفر نکالنے کا منصوبہ منظور کر لیا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد مالی لین دین کو آسان بنانا ہے ، کیونکہ ایرانی ریال حالیہ بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے تیزی سے کمزور ہو رہا ہے۔۔۔
نئے قانون کے تحت10ہزار کے پرانے ریال کی جگہ ایک نیا ریال چلے گا۔ کرنسی کے دونوں ورژن تین سال تک چلیں گے ، مرکزی بینک کو دو سال دئیے گئے ہیں کہ وہ تبدیلی کا عمل مکمل کرے ۔ یہ بل اب گارڈین کونسل اور صدر مسعود پزشکیان کی منظوری کا منتظر ہے ۔