اوپیک پلس کا نومبر سے تیل کی یومیہ پیداوار میں 1 لاکھ 37 ہزار بیرل اضافے کا اعلان

اوپیک پلس کا نومبر سے تیل کی  یومیہ پیداوار میں 1 لاکھ 37  ہزار بیرل اضافے کا اعلان

ویانا (اے ایف پی)سعودی عرب، روس اور اوپیک پلس کے چھ رکن ممالک نے نومبر سے تیل کی یومیہ پیداوار میں1لاکھ 37ہزار بیرل اضافے کا اعلان کیا ہے ۔ اوپیک پلس کے آن لائن اجلاس کے بعد بیان میں کہا گیا کہ۔۔۔

 عالمی معیشت کے مستحکم امکانات اور کم سطح پر موجود تیل کے ذخائر کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ۔ یہ اضافہ اپریل 2023میں طے شدہ10لاکھ65ہزار بیرل یومیہ رضاکارانہ کمی میں جزوی تبدیلی ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام مارکیٹ شیئر دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کا حصہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں