شام :پارلیمانی انتخابات مکمل
دمشق(اے ایف پی)شامی وزارتِ داخلہ کے ترجمان نورالدین البابا نے کہا ملک بھر میں عبوری پارلیمانی انتخابات تمام پولنگ سٹیشنوں پر بغیر کسی بدمزگی کے مکمل ہو گئے۔۔۔
انہوں نے کہا تمام 50 پولنگ سٹیشنوں اور انتخابی کمیٹیوں کے سات ہزار سے زائد ارکان کی سکیورٹی یقینی بنائی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شام میں اتوار کو تقریباً 14 برس کی خانہ جنگی اور طویل آمریت کے خاتمے کے بعد پہلی بار پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے ، جو ملک کے نازک سیاسی عبوری مرحلے میں ایک اہم موڑ سمجھا جا رہا ہے ۔