ادب کا نو بیل انعام ہنگری کے ادیب کے نام

ادب کا نو بیل انعام ہنگری  کے ادیب کے نام

سٹاک ہوم (رائٹرز) ہنگری کے معروف ادیب لاسزلو کرازنہورکائی نے 2025کا نوبیل انعام برائے ادب جیت لیا۔ سویڈش اکیڈمی کے مطابق یہ اعزاز انہیں ان کی "دلکش اور بصیرت افروز ادبی تخلیقات کے لیے دیا گیا ہے۔۔۔

جو تباہی اور خوف کے ماحول میں بھی فن کی طاقت کو زندہ رکھتی ہیں۔"اکیڈمی کے بیان میں کہا گیا کہ کرازنہورکائی وسطی یورپ کے عظیم داستان گو ہیں جن کا تعلق کافکا سے تھامس برن ہارڈ تک پھیلی اس ادبی روایت سے ہے جو طنز، بیگانگی اور المیے کے امتزاج سے عبارت ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں