بھارت کا افغانستان میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

بھارت کا افغانستان میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

پاکستان نے کابل اور سرحدی علاقے پکتیکا میں بمباری کی:افغان وزارت دفاع کا الزام جو مارکیٹ بمباری کا نشانہ بنی وہاں استعمال شدہ ہتھیار فروخت ہوتے تھے :مقامی باشندے

کابل (اے ایف پی)بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کابل میں اپنا تکنیکی مشن مکمل سفارت خانے کے طور پر اپ گریڈ کر رہا ہے ۔ انہوں  نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے نئی دہلی میں ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا۔علاوہ ازیں  طالبان حکومت نے جمعہ کے روز پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے افغانستان کی خودمختار فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کابل اور سرحدی علاقے پکتیکا میں بمباری کی۔ یہ الزام اس وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل کابل میں دو زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔افغان وزارتِ دفاع نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا:پاکستان نے افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکتیکا صوبے کے مرغی علاقے میں ایک مارکیٹ پر بمباری کی اور ساتھ ہی کابل کی خودمختار سرزمین کی بھی خلاف ورزی کی ہے وزارت دفاع نے مزید کہا:یہ افغانستان اور پاکستان کی تاریخ میں ایک غیر معمولی، پرتشدد اور سنگین عمل ہے ۔ مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ جو مارکیٹ بمباری کا نشانہ بنی وہاں استعمال شدہ ہتھیار فروخت ہوتے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں