سعودی عرب میں بارش کا الرٹ جاری ، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔۔۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا ہے کہ جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ اور نجران ریجن بارش کی زد میں رہیں گے ۔ان ریجن کے کچھ حصوں میں تیز ہوائوں، ژالہ باری کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔محکمہ شہری دفاع نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔