شہباز شریف نے کہا میں نے لاکھوں زندگیاں بچائیں:ٹرمپ

شہباز شریف نے کہا میں نے لاکھوں زندگیاں بچائیں:ٹرمپ

پاک بھارت جنگ میں 7طیارے گرے ، ابتک 8جنگیں رکوا چکا :امریکی صدر

واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا میں نے لاکھوں زندگیاں بچائیں،پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے ،میں ابتک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں،ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے بعض شہروں میں جرائم کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی تھی،اب ایسا نہیں ہو گا،تمام شہروں کو محفوظ بنائیں گے ،بھارت کو روس سے تیل نہیں خریدنا چاہئے ،بھارتی وزیر اعظم نے یقین دلایا روس سے تیل نہیں خریدیں گے ،یوکرین جنگ بھی ختم کرانے کی کوشش کررہے ہیں،امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو وننرویلا میں کارروائیوں کو حکم دیا ہے ،وننرویلا میں امریکی اقدام کی تپش محسوس کی جارہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں