امریکا:عدالت نے وفاقی ملازمین کی برطرفی روک دی

امریکا:عدالت نے وفاقی  ملازمین کی برطرفی روک دی

واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی وفاقی عدالت نے حکومت کی جانب سے ہزاروں ملازمین کی برطرفی روکنے کا حکم جاری کر دیا ۔۔۔

سان فرانسسکو کی ڈسٹرکٹ جج سوزن السٹن نے لیبر یونینز کی درخواست پر یہ فیصلہ دیا۔ وائٹ ہاؤس نے شٹ ڈاؤن کے دوران کم از کم 10 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ محکمہ انصاف کی دستاویزات کے مطابق گزشتہ جمعہ کو 4 ہزار سے زائد ملازمین کو نکالا گیا۔ جج نے کہا کہ حکومت نے قانون کو نظر انداز کیا، جو ناقابل قبول ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں