امریکی میڈیا کا پینٹاگون کے نئے ضوابط ماننے سے انکار
واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا کے پانچ بڑے خبر رساں اداروں اے بی سی، سی بی ایس، سی این این، این بی سی اور فاکس نیوز نے پینٹاگون کے نئے میڈیا ضوابط کو مسترد کرتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔۔۔
مشترکہ بیان میں کہا یہ پالیسی صحافیوں کی ملک و دنیا کو اہم قومی سلامتی امور سے باخبر رکھنے کی آزادی کو محدود کر دے گی، جو آزادی صحافت کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے ۔ اداروں نے کہا وہ امریکی فوج کی کوریج آزادانہ طور پر جاری رکھیں گے ،کسی بھی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے ۔