مڈغاسکر:فوجی کمانڈر نے عبوری صدر کاعہدہ سنبھال لیا،24 ماہ میں انتخابات کرانے کا اعلان
انتاناناریوو(اے ایف پی)مڈغاسکر میں پارلیمان کی جانب سے صدر اینڈری راجویلینا کو برطرف کیے جانے کے بعد فوج نے حکومت کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔۔۔
کیپسٹ یونٹ کے کرنل مائیکل راندریانی رینا نے عبوری صدر کا عہدہ سنبھالتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 18 سے 24 ماہ میں انتخابات کرائے جائیں گے ۔ فوج، پولیس اور جینڈرمی کے افسروں پر مشتمل کمیٹی عبوری حکومت تشکیل دے گی۔ راجویلینا 2009 میں بھی فوجی حمایت سے اقتدار میں آئے تھے ، ملک چھوڑ چکے ہیں۔ اقوام متحدہ اور افریقی یونین نے اس غیر آئینی اقتدار کی منتقلی پر شدید تشویش ظاہر کی ہے عہدہ سنبھال لیا۔