ریپ واقعات :لڑکیاں رات کو باہر نہ نکلیں ،وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی کا مشورہ
کولکتہ(دنیا مانیٹرنگ) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے ریپ کے واقعے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو رات کے وقت باہر جانے سے گریز کرنا چاہیے ۔۔۔
یہ بیان ریاست کے بردھمان ضلع میں میڈیکل طالبہ کے ریپ کے بعد سامنے آیا، جس پر سیاسی و عوامی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ بی جے پی اور بائیں بازو کے رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ پر متاثرہ لڑکی کو مورد الزام ٹھہرانے کا الزام عائد کیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر بھی سخت تنقید جاری ہے ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ ریاستی انتخابات کے تناظر میں یہ بیان سیاسی طور پر نازک ثابت ہو سکتا ہے ۔