نیپال :عبوری حکومت اور پارلیمنٹ کی تحلیل کیخلاف عدالت سے رجوع
کٹھمنڈو(اے ایف پی) نیپال کی سپریم کورٹ میں عبوری حکومت کی تشکیل اور پارلیمنٹ کی تحلیل کیخلاف 11 درخواستیں دائر کر دی گئیں۔ عدالت کے مطابق درخواستوں میں ان اقدامات کو آئین سے متصادم قرار دیا گیا ہے ۔۔۔
واضح رہے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر پابندی، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں میں 73 افراد ہلاک ہوئے تھے ، جس کے بعد حکومت ختم اور سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی کو عبوری وزیراعظم مقرر کیا گیا۔ سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی نے بھی پارلیمنٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔ عدالت جلد ان درخواستوں پر سماعت کا آغاز کرے گی۔