شامی صدر کی پوٹن سے ملاقات

شامی صدر کی پوٹن سے ملاقات

ماسکو (اے ایف پی) روسی صدر پوٹن اور ان کے شامی ہم منصب احمد الشرع کی ماسکو میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ صدر الشرع کا یہ روس کا پہلا دورہ ہے ۔

ملاقات کے دوران پوٹن نے شام میں حالیہ پارلیمانی انتخابات پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان روسی فوجی اڈوں کے مستقبل، خاص طور پر لاذقیہ اور طرطوس میں موجود اڈوں پر بات چیت ہوئی ہے ۔ صدر الشرع نے کہا کہ نئی حکومت سابقہ معاہدوں کا احترام کرے گی، تعلقات میں تسلسل قائم رہے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد الشرع نے پوٹن سے مطالبہ کیا کہ سابق صدر بشار الاسد کو شام کے حوالے کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں