صدر زرداری دوحا پہنچ گئے ، عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس سے خطاب کرینگے

صدر زرداری دوحا پہنچ گئے ، عالمی سماجی  ترقیاتی کانفرنس سے خطاب کرینگے

دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحا پہنچ گئے ۔حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صدرِ مملکت اور ان کے وفد کا استقبال سینئر قطری حکام اور دوحا میں تعینات پاکستانی سفیر نے کیا۔۔۔

صدر آصف زرداری کو گلدستہ پیش کیا گیا۔صدر زرداری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اپنے کلیدی خطاب میں عالمی برادری کو سماجی ترقی اور جامع معاشی نمو کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کریں گے ۔صدرمملکت سماجی تحفظ، غربت میں کمی اور کمزور طبقوں کو مستحکم کرنے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کردار پر روشنی ڈالیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں