ٹرمپ نے شٹ ڈاؤن کو نیویارک میں ہارنے کی وجہ قرار دیدیا

ٹرمپ نے شٹ ڈاؤن کو نیویارک میں ہارنے کی وجہ قرار دیدیا

شٹ ڈاؤن نے انتخابات میں بڑا اثر ڈالا، حکومت کی جلد بحالی اشد ضروری

واشنگٹن(دنیا نیوز)امریکی صدر ٹرمپ نے شٹ ڈاؤن کو نیویارک میں ریپبلکنز کے ہارنے کی وجہ قرار دے دیا۔ٹرمپ نے سینیٹرز کے ساتھ گفتگو میں کہا اگر ڈیموکریٹس اقتدار میں آتے ہیں تو یہ بہت خراب صورتحال ہو گی، شٹ ڈاؤن نے گورنر اور میئر کے حالیہ انتخابات میں بڑا اثر ڈالا، ہمیں اس وقت طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کا سامنا ہے ۔ٹرمپ نے کہا کہ  امریکا میں طویل شٹ ڈاؤن ڈیموکریٹس کی وجہ سے ہوا، ہمیں آج رات ہی بل پاس کرنا شروع کرنا چاہئے ، ایسی قانون سازی کرنے جا رہے ہیں جو آج سے پہلے کبھی نہیں ہوئی، حکومت کی جلد بحالی اشد ضروری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر کو شروع ہونے والا شٹ ڈاؤن امریکی تاریخ کا سب سے طویل ترین شٹ ڈاؤن ہے ۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سینیٹ میں قدامت پسند ڈیموکریٹ اراکین نے حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے میں صفر دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ٹرمپ نے کہا کہ ہم اس وقت طویل ترین شٹ ڈاؤن کا سامنا کررہے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ یہ جلد ختم ہو جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں