مودی مسلمانوں کے قاتل زہران ممدانی کی ویڈیو وائرل

مودی مسلمانوں کے قاتل  زہران ممدانی کی ویڈیو وائرل

نیویارک (اے پی پی)امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مسلمان امیدوار نے میئر نیویارک کا عہدہ حاصل کیا ہے ۔ ممدانی کی فتح کے موقع پر ان کی ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیاپر وائرل ہو رہی ہے۔۔۔

جس میں انہوں نے 2002کے گجرات فسادات کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مسلمانوں کا قاتل قراردیاتھا۔ایک تقریب کے شرکا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ممدانی نے کہاتھا کہ وہ ایسا بالکل بھی نہیں کریں گے ، کیونکہ گجرات کے وزیر علیٰ کی حیثیت سے نریندرمودی نے ریاست میں مسلمانوں کے اجتماعی قتل عام میں کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے مودی کا موازنہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو سے کرتے ہوئے کہاتھا کہ ہمیں انہیں اسی طرح دیکھنا چاہیے جیسے ہم نیتن یاہو کو دیکھتے ہیں جو ایک جنگی مجرم ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں