میکسیکو کی صدر کو بھی جنسی ہراسانی کا سامنا ، ملزم گرفتار

میکسیکو کی صدر کو بھی جنسی  ہراسانی کا سامنا ، ملزم گرفتار

میکسیکو سٹی ( اے ایف پی )میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام پارڈوکے ساتھ بدتمیزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔۔

اس شخص نے انہیں اپنے حامیوں سے ملتے وقت ناجائز طور پر چھوا اور بوسہ لینے کی کوشش کی۔یہ واقعہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب شائن باؤم صدارتی محل کے قریب ایک تقریب کی طرف جا رہی تھیں اور اس دوران عوام سے ہاتھ ملا رہی تھیں اور تصاویر لے رہی تھیں۔ یہ واقعہ میکسیکو میں ایک دیرینہ مسئلے کو نمایاں کرتا ہے ۔ اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، میکسیکو میں 15 سال اور اس سے زائد عمر کی تقریباً 70 فیصد خواتین اپنی زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ جنسی ہراسانی کا سامنا کرتی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں