غزہ :مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں اسرائیل سے موصول
غزہ(اے ایف پی)اسرائیل نے بدھ کو مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کے حکام کو واپس کر دیں، جو گزشتہ ماہ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت تبادلے کے عمل کا حصہ ہیں۔ریڈ کراس کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک 285 لاشیں اسرائیلی تحویل سے غزہ منتقل کی جا چکی ہیں۔۔۔
۔اسرائیل نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس کے پاس کتنی لاشیں موجود ہیں یا انہیں کہاں سے حاصل کیا گیا، البتہ ہر اسرائیلی یرغمالی کی لاش کے بدلے 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کی جا رہی ہیں۔ادھر جنوبی لبنان کے علاقے برج رحال میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک شخص شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔