چین اور امریکا 1 سال کیلئے تجارتی ٹیرف معطل کرنے پر متفق
بیجنگ(اے ایف پی) چین نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیرف کی معطلی کو ایک سال کیلئے بڑھا رہا ہے ،چین کے مطابق24فیصد ٹیرف معطل رہے گا اور 10 فیصد برقرار رہے گا۔۔۔
اس معاہدے کے تحت امریکا نے بھی چین کی درآمدات پر اضافی ٹیرف20فیصد سے کم کر کے 10فیصد کرنے کا اعلان کیا۔ چین نے امریکی زرعی مصنوعات پر مارچ میں عائد ٹیرف اور اہم تکنیکی برآمدی پابندیاں بھی ایک سال کے لیے معطل کر دی ہیں، امریکا نے بھی پابندیاں ایک سال کے لیے روک دیں۔