سوڈان :سکول ،ہسپتال پر حملے ہلاکتیں 114 ہوگئیں،آر ایس ایف کا آئل فیلڈ پر قبضہ
جنیوا ،پورٹ سوڈان(اے ایف پی) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ سوڈان کے ساؤتھ کورڈوفان میں ہسپتال اور کنڈرگارٹن سکول پر گزشتہ ہفتے ہونے والے حملوں میں 114 افراد ہلاک ہوئے ، جن میں 63 بچے بھی شامل ہیں۔۔۔
دوسری جانب سوڈان کی سب سے بڑی آئل فیلڈ ہیگلیگ پر پیراملٹری فورسز(آر ایس ایف) نے قبضہ کر لیا، فیلڈ اور پروسیسنگ پلانٹ کو بند کر دیا گیا، جس سے جنوبی سوڈان کے تیل کی برآمدات بھی رک گئیں۔سرکاری فوج اور ملیشیا کے درمیان کورڈوفان میں شدید لڑائی جاری ہے ۔